1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اسلامی ممالک کا مکمل تعارف

'متفرق' میں موضوعات آغاز کردہ از عزیزامین, ‏دسمبر 18, 2017۔

  1. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    جیسا کہ اس موضوع کے عنوان سے ظاہر ہے اس میں دنیا کے نقشے پر موجود تمام اسلامی ممالک کا تعارف کروانا ہو گا ہم اس سلسلے میں ایک بڑی غلطی کرتے ہیں کسی بھی ملک کے تعارف میں برائی تو بیان کرتے ہیں پر کبھی کبھار ہم اس کے مثبت پہلو پر بات نہیں کرتے میں چاہوں گا کے تمام پہلو بیان کریں آچھائیاں بھی برائیاں بھی۔ کھانا، لباس رہن سہن بول چال قانون ،زبانیں تمام علاقے صوبے تہذیب ثقافت لوگوں کے مزاج تہوار، عید رمضان شادی بیاہ فوتگی غرض جوبھی لکھنا ممکن ہو۔ اگر میں کوئی پہلو مس کر گیا ہوں تو پلیز آپ شامل کر دیں شکریہ۔
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    زبیر صاحب آپ کی باری زرہ دیر سے آئے گی معذرت کیونکہ تعارف اگر حروف تہجی کے لحاض سے مل جائے تو زیادہ بہتر ہے میرے خیال سے؟
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    کس کس ممالک میں کونسی بدتیں ہیں؟
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    تو الف سے اندونیشا کا تعارف کون کروانے جا رہا ہے ؟
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    میرے خیال میں بے ترتیب ہی ٹھیک ہے پہلے ہی کافی انتظار کرنا پڑ رہا ہے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    دبئی اور پاکستان سے شروع کر لیں
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    مطلب گھوم پھرا کر آپ پہل مجھ سے ہی کرنا چاہتے ہیں۔۔
    ایسا کریں پہلے ایک تعارف آپ لکھیں پھر دوسرا میں لکھ دوں گا متحدہ عرب امارات پہ۔۔
     
    عمراعظم اور عزیزامین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    میرے بس کا ہوتا تو یہ پوسٹ کیوں لکھتا وعدے کے مطابق آغاذ آپ کو ہی کرنا پڑے گا
     
  10. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    آزاد جموو کشمیر،افغانستان ،ایران، ازپکستان ،آذربیئجان،ایتھوپیا الجیریا اومان اردن کو بھول گئے؟
     
    Last edited: ‏دسمبر 20, 2017
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آزاد جموں کشمیر الگ سے ملک کب سے ہو گیا؟ ہاں باقی ہیں اور شروع آپ نے ہی کرنا ہے ۔
     
    علی مجتبیٰ اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    خواب پر کوئی کنٹرول نہیں چلیں آزاد کشمیر صحیح
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ نے تعارف ابھی تک شروع نہیں کیا؟
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    میں آپ کے احترام میں رکا ہوا ہوں
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    پہلے آپ ۔۔۔۔ پہلے آپ
    آپ لوگ فیصلہ نہیں کر پا رہے۔۔ اصولا" تو صاحبِ دھاگہ کو آغاز کرنا چاہیئے البتہ وہ زبیر بھائی کے احترام میں ایسا نہیں کر پا رہے۔
    سوچا کہ میں ہی ناکام سی کوشش کر ڈالوں تاکہ یہ تحریک کا باعث بنے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایسے مواقع پر گوگل بابا بڑا کارآمد ثابت ہوتا ہے۔سو میں نے بھی اس سے مدد لی ہے سوائے چند باتوں کے جو میرے مشاہدے میں تھیں۔
     
    زبیر اور عزیزامین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    انڈونیشیا
    عوامی جمہوریہ انڈونیشیا پانچ بڑے اور 13677 چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے۔ چین ، انڈیا اور سعودی عرب کے بعد چوتھا بڑا ایشین ملک ہے۔یہ ایشیا اور اسٹریلیا کے درمیان واقع ہے۔اس کا رقبہ 1919440 مربع کلو میٹر ہے جبکہ اس کی آبادی 2005 کی مردم شماری کے مطابق 221932000 نفوس پر مشتمل ہے۔اس آبادی میں مسلمانوں کا تناسب 88% ہے۔اس آبادی میں چین،فلیپین،ملائشیا اور تائیوان سے نقل مکانی کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
    انڈونیشیا 17۔اگست 1945 کو آزاد ہوا۔اس سے پہلے اس کے بڑے حصے پر جاپانیوں کی حکمرانی تھی۔ یہ آزادی صدر سوکارنو اور محمد حاٹا کی جد وجہد آزادی کی تحریک کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔ 1949 میں صدر سوکارنو انڈونیشیا کے پہلے صدر بنے۔
    1998 میں پرتگال نے ایک مذاکرے کے نتیجے میں مشرقی تیمور کو انڈونیشا کے حوالے کر دیا، لیکن مقامی آبادی اس کے حق میں نہیں تھی اور اس کا بڑا حصہ عیسائیوں پر مشتمل تھا لہذا 1999 میں اقوام متحدہ نے وہاں ریفرنڈم کروایا جس کے نتیجے میں مشرقی تیمور انڈونیشیا سے الگ ہو گیا۔
    انڈونیشیا تیل کی دولت سے بھی مالا مال ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس کی یومیہ پیداوار 971000 بیرل ہے۔جبکہ دیگر معدنیات میں سونا، تانبا،نِکل اور ٹِن شامل ہیں۔
    انڈونیشیا میں جنگلات کی بھی بہتات ہے جس کی وجہ سے انڈونیشیا لکڑی کی پیداوار اور برآمدات کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی افزائش سے بھی بھر پور زرِ مبادلہ کما رہا ہے۔
    2002 میں انڈونیشا میں بجلی کی پیدا وار 24706 میگا کلو واٹ تھی۔
    مذہبی اعتبار سے انڈونیشیا مضبوط رحجان کا مالک ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال حج ادا کرنے والوں میں انڈونشیا کے مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے۔عموما" نئے شادی شدہ جوڑے حج کے فریضے سے جلدفارغ ہونا پسند کرتے ہیں۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 22, 2017
    زبیر اور عزیزامین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    امید ہے کہ میری حقیر سی کاوش آپ کی تشفی کے لئے کافی ہو گی۔میں آپ کی جانب سے کسی دیگر ملک کے تعارف کا منتظر رہوں گا۔
    معلومات کے لحاظ سے یہ ایک بڑا وقت طلب موضوع ہے ۔میں نے اختصار سے کام لیا ہے اور صرف بہت ضروری باتوں تک ہی محدود رکھا ہے۔
     
    زبیر اور عزیزامین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    زبردست عمراعظم صاحب
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    گوگل میں زاتی مشاہدات اور تجربات شامل نہیں ہوتے
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    امید ہے خاموشی ٹوٹ گئی ہو گی اور باقی صارفین بھی لکھیں گے۔اور کسی ملک پر نہ صحیح پر کم سے کم پاکستان پر تو ضرور لکھنا چاہیے۔
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں