1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اردو شاعری اور اقوال زریں کا مجوعہ

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از Khaula Raheeq, ‏مئی 11, 2015۔

  1. Khaula Raheeq

    Khaula Raheeq یونہی ہمسفر

    اقوال زریں اور اردو شاعری کی خوبصورتی سے آراستہ ، ان اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایک نئی اپلیکیشن، جو اردو شاعری اور اقوالِ زریں پڑھنا پسند کرتے ہیں۔
    اس اپلیکیشن کے ذریعے آپ نہ صرف مشہور لوگوں کے اقوال سے متعارف ہوں گے بلکہ آپ دل کو چھو لینے والی اردو شاعری بھی پڑھیں گے۔
    .
    اگر آپ مشہور اردو ناولز کے اقتباسات اور شاعری جیسے کہ رومانوی شاعری ، غمگین شاعری ، عشق و محبت اور درد سے متعلقہ شاعری سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو۔......


    زمرہ جات


    یہ اپلیکیشن بنیادی طور پر کچھ زمروں پر مشتمل ہے۔ جن میں مختلف موضوعات پر ڈیزائین کیے گئے اردو اقوال زریں اور اردو شاعری موجود ہے۔


    موضوعات:

    1 – اردو اقوال :- تقریباً500 خوبصورت ڈیزائین سے سجے ، دل کو چھو لینے والے ، اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو بھیجنے کے لائق اقوالِ زریں

    2 – اردو شاعری: - اس زمرے میں پیش ہیں بے شمار خیال انگیز اور دل کو چھو لینے والے بہترین اردو اشعار ، تصویری صورت میں.

    3 – زندگی: – اس زمرے میں زندگی سے متعلقہ اشعار دستیاب ہیں۔

    4 – وفا :– یہ زمرہ وفا اور بے وفائی پر مشتمل اردو اشعار سے متعلق ہے۔

    5 – تنہائی :– شاعری کے ان دلدادگان کیلئے جو تنہائی پسند ہوں۔

    6 – پیار :– دل کو چھو لینے والے اور روح کی گہرائی میں اتر جانے والے رومانوی اشعار۔

    7 – عشق: – عشق کے موضوع پر بہترین اشعار اس زمرے کا حصہ ہیں۔

    8 – درد :– درد بھرے اشعار پر مشتمل زمرہ۔

    یہ ایپلیکیشن سادہ اور آسان فیچرز پر مشتمل ہے۔ جو کہ درج ذیل ہیں:

    User Interface – اس کے سادہ اور استمال میں آسان انٹرفیس کے ذریعے آپ نہ صرف خود اقوال اور شاعری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ دوستوں سے تبادلہ بھی کر سکتے ہیں۔ نیویگیشن ڈرائر کے ذریعے ایک زمرے سے دوسرے زمرے میں داخل ہو سکتے ہیں۔

    Set As WallPaper – کسی بھی قول کی تصویر یا شاعری والی تصویر کو آپ اپنے سمارٹ فون میں بطور وال پیپر بھی لگا سکتے ہیں.

    Social Sharing – آپ سوشل شیئرنگ بٹنز کے ذریعے اپنی پسند کے اقوال اور شاعری اپنی سوشل میڈیا کی پروفائلز مثلاً فیس بک ، ٹوئٹر، اور گوگل پلس وغیرہ پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔

    نوٹ: – اس ایپلیکیشن کو استعمال کرتے وقت صارف کا آن لائن رہنا ضروری ہے۔

    اردوزبان کےچاہنے والوں سے ہمارا وعدہ ہےکہ اس ایپ کو آپ کیلئے ایک بہترین ایپ بنانے کیلئے مستقبل قریب میں اس ایپ میں کئی اور فیچرز بھی شامل کیے جاتے رہیں گے۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ ہمیں آپ کی قیمتی رائے کا بھی انتظار رہے گا۔ آپ اپنی پسند کے فیچرز اس ایپ میں شامل کروانے کیلئے فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔​
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہم آپ کو یونہی پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ یہ ایک اردو فورم ہے اور یہاں اردو لکھنے پڑھنے کو ہی ترجیح دی جاتی ہے اس لئے آپ سے التماس ہے کہ کوئی بھی مضمون خواہ کسی ویب سائٹ پر تبصرہ ہو کسی سافٹ پر پر تبصرہ کوئی آرٹیکل ہو یا کسی ایپلی کیشن کی تفصیل ،سب کچھ اردو میں لکھا کیجئے۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    کچھ ترجمہ تو میں نے کر ڈالا ہے
    باقی موبائل چارجنگ کے بعد کر دوں گا:)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں