1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اردو جواب فیس بک پیج کوور

'اردوجواب' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اپریل 3, 2017۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہمسفرو ں سے گزارش ہے کہ اس سے متعلق اپنی آراء دیں۔
    [​IMG]
    ہم اردو جواب کو بھرپور طریقے سے سامنے لانے کے لئے کوشاں ہیں۔
     
    محمد اجمل خان، بینا، جوگی اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    زبیر بھائی ،کیا بات ہے! زبردست۔ ڈیزائن بھی خوب ہے اور الفاظ کا چناؤ بھی۔ چھا گئے آپ ۔
    لیکن ایک مسئلہ ہے، وہ یہ کہ آپ نے دوسروں کے سوالات کو ہلکا کہ کرکہیں اُن کی وقعت اور اہمیت کو تھوڑا سا کم تو نہیں کر دیا۔
    اب پتا نہیں یہ صرف مجھے ہی ایسا لگ رہا ہے یا باقی ممبران بھی کچھ ایسا ہی سوچتے ہیں۔(شائد میں کچھ زیادہ ہی باریکی میں اُتر گیا ہوں یا شائد بال کی کھال اُتارنے لگ گیا ہوں)
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    پسندیدگی کے لئے شکریہ جناب ۔
    یہاں بھاری سی مراد بہت مشکل اور ہلکے سے مراد نہایت آسان ہے۔ یہ پیغام پہنچانا مقصود ہے کہ آپ مشکل سے مشکل سوال بھی کیجئے ہمارے ماہرین اس کا جواب ضرور دیں گے۔
    لیکن اگر اس سے بہتر طریقے سے یہ پیغام پہنچایا جا سکتا ہے تو آپ ضرور اضافہ کیجئے ، مجھے بہت خوشی ہو گی جب آپ اپنا حصہ اس میں ڈالیں گے، میں تو یہ چاہ رہا ہوں کہ چونکہ آپ ہومیو پیتھی کے متعلق کافی کچھ جانتے ہیں تو اس میدان میں آپ اردوجواب پر لوگوں کی مدد کریں۔ آپ ہومیو پیتھی کے ماہر کے طور پر وہاں موجود سوالات کے جوابات دینے کے لئے تیار رہیں ۔
     
    بینا، جوگی اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ماشاءاللہ ۔۔۔بڑی دلپزیر کاوش ہے۔ ڈیزائن اپنے مقصد کو بڑے واضح انداز میں بیان کر رہا ہے۔ دعا ہے کہ آپ کی یہ کاوش رفاع عامہ کے لئے سود مند ثابت ہو۔ جزاک اللہ خیر۔
    اپنی ایک تجویز آپ کو ذاتی مراسلے میں بھیج چکا ہوں۔
    والسلام
     
    محمد اجمل خان، جوگی اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    کیوں نہیں،میں ضرور اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہومیو پیتھی کے بارے میں لوگوں کے دلوں میں موجود خدشات اور تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔
    معاف کیجئے گا،مجھے براہ راست تنقید کے نشتر نہیں چلانے چاہئے تھے۔اس کے بجائے اگر میں حوصلہ افزائی کے چند الفاظ ادا کرتا تو شائد زیادہ بہتر ہوتا۔
    بہر حال مجھے خوشی ہے کہ آپ تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہیں ۔
     
    جوگی, عمراعظم, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ بے فکر رہیں اور کھل کر بہتری کے لئے مشورے دیتے رہیں۔۔۔ اسی طرح ہم ایک بہتر سروس اردو کمیونیٹی کو دے پائیں گے۔ میں آج کل میں یہاں ایک نیا سیکشن بناتاہوں جہاں اردوجواب کے لئے پس پردہ منصوبہ سازی اور اس پر عمل درآمد کے لئے عملی کوششیں کی جاتی رہیں گے۔ وہ سیکشن صرف اردو جواب ٹیم کی دسترس میں ہوگا ، باقی ہمسفر اس تک رسائی نہیں کر پائیں گے۔
     
    محمد یاسرکمال، جوگی اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جوگی، عمراعظم اور اے خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. اے خان

    اے خان یونہی ہمسفر

    @زبیر صاحب یہ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے. ہم جیسے لوگوں کے لیے یہ بہت مفید ہے.
     
    جوگی اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    بوہوت اعلیٰ!!!! ان شاءاللہ اس پر ایک تعارفی تحریر بھی لکھوں گا۔ اردو جواب ایک منفرد اور بہترین پراجیکٹ ہے۔ :)
     
    بینا, زبیر, اے خان اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    انشاء اللہ۔۔
    آپ کو ساتھ پا کر تو حوصلہ بہت بڑھ جاتا ہے۔۔ مجھےپاکستان لوٹتے ہوئے دبئی ائیر پورٹ پر بیٹھ کر آپ سے ہوئی وہ گپ شپ آج بھی یاد ہے جو بعد میں یونہی کے ہونے کی وجہ بنی۔
     
    بینا اور جوگی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    مجھے تو آپ کا وہ پہلا تبصرہ بھی یاد ہے جو آپ نے محفل فورم پر میری پوسٹ پہ کیا تھا:)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کیا بات ہے۔۔ آپ سے کس کا مقابلہ:)
     
    بینا اور جوگی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بہت خوب ، بہت عمدہ ، بہت اعلیٰ ماشاءاللہ ۔
    ہم اردو جواب کو بھرپور طریقے سے سامنے لانے پر @زبیر کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔
    اللہ پاک کامیابی، کامرانی اور عروج نصیب فرمائے آمین ثم آمین۔
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں