1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

اردوجواب کی ٹیم کی رکنیت کے لئے دلچسپی ظاہر کریں

'اردوجواب' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اپریل 7, 2017۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    السلام علیکم،
    آپ نے یہ تو دیکھ لیا ہو گا کہ اردوجواب کا نقارہ روزانہ کی بنیاد پر بجنا شروع ہو گیا ہے۔ یہ ایک منفرد پروجیکٹ ہے جو ہماری کمیونیٹی کے لئے بڑا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ میری کچھ لاپرواہی اور کچھ دیگر مسائل کی وجہ سے یہ پژمردہ حالت میں تھا جسے پھر سے فعال کیا گیا ہےاور اس کو اس کے اصل مقام تک پہنچانے کے لئے ایک فعال ٹیم کی تشکیل کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

    ابتدائی طور پر آپ دوطرح کی ذمہ داریوں کے لئے اپنی دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں۔:)

    ماہر: آپ اردوجواب ماہر کے لئے اپنی دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں۔
    ماہر کی ذمہ داری : آپ اگر کسی خاص موضوع پر مہارت رکھتے ہیں تو اس سے متعلقہ زمرے کے ماہر کے لئے اپنی دلچسپی ظاہر کیجئے اس زمرے میں شائع ہونے والے سوال کا فوری جواب آپ کی بنیادی ذمہ داری ہوگی
    اضافی اختیارات: ماہر ہونے کے ناطے آپ درج ذیل اضافی اختیارات کے حامل ہوں گے۔
    1۔ جواب کو ایڈیٹ کر سکیں گے
    2۔سوال کو بند کر سکیں گے
    3۔سوال کے جوابات میں سے کسی جواب کو بہترین جواب منتخب کر سکیں گے
    4۔پوسٹس کو رد یا منظور کر سکیں گے۔
    5۔ یونہی پر موجود اردوجواب انتظامیہ سیکشن تک رسائی ہوگی ۔

    شرائط: شروع میں شرائط کو بہت حد تک نرم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہفتے میں ایک بار ضرور آپ کو اردوجواب پر آکر آپ کے زمرے میں غیر جواب شدہ سوالات کو دیکھنا اور جس حد تک ممکن ہو جواب دینا ہو گا۔

    ایڈیٹر: آپ ایڈیٹر کے لئے اپنی دلچسپی ظاہر کر سکتےہیں۔
    ایڈیٹر کی ذمہ داری : اردوجواب کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے جہاں ضروری ہو سوالات وجوابات کو ایڈیٹ کرنا آپ کی بنیادی ذمہ داری ہوگی۔ اگر کوئی ماہر اردو رسم الخط کی بجائے رومن میں جواب شائع کر دیتا ہے تو اسے اردو رسم الخط میں تبدیل کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہو گی اور ماہر کی معاونت بھی ایڈیٹر کے حصے میں آئے گی۔

    اضافی اختیارات: ایڈیٹر ہونے کے ناطے آپ درج ذیل اضافی اختیارات کے حامل ہوں گے۔
    1۔ سوال کو ایڈیٹ کر سکیں گے
    2۔سوال کو بند کر سکیں گے
    3۔سوال کا زمرہ تبدیل کر سکیں گے
    4۔جواب کو ایڈیٹ کر سکیں گے
    5۔تبصروں کو ایڈیٹ کر سکیں گے
    6۔سوال کے جوابات میں سے کسی جواب کو بہترین جواب منتخب کر سکیں گے
    7۔پوسٹس کو رد یا منظور کر سکیں گے۔
    8۔ یونہی پر موجود اردوجواب انتظامیہ سیکشن تک رسائی ہوگی ۔

    شرائط: یہاں بھی شرائط کو بہت حد تک نرم رکھا گیا ہے۔ ایڈیٹر کو بلاناغہ اردوجواب پر حاضر ہونا پڑے گا اور درج بالا اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اردوجواب کے معیار کو برقرار رکھنا ہو گا۔

    یہ کام خالصتا رضاکارانہ بنیادوں پر ہو رہا ہے اس لئے ذمہ داریوں کے عوض کسی بھی طرح کے کوئی فوائد میسر نہیں ہوں گے۔

    جو ہمسفر اردوجواب کی ٹیم کے لئے اپنا نام پیش کرنا چاہتا ہے اس سے گزارش ہے کہ سب سے پہلے اردوجواب پر جا کر رکنیت لے ۔ اس کے بعد انتظامیہ کی ساری منصوبہ بندی اور کاروائی اردوجواب انتظامیہ سیکشن میں ہو گی جو صرف اردوجواب ٹیم کو نظر آئےگا۔
     
    محمد اجمل خان, جوگی, بینا اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ماشاءاللہ @زبیر اردو جواب کی فعالیت پر بہت بہت مبارکباد قبول کریں ۔
    اللہ پاک اس منفرد منصوبے کو کامیابی و کامرانی کے ساتھ عروج عطا فرمائے اور آپ اور اردو جواب کی منتخب ہونے والی ٹیم کو ہمت و حوصلہ نصیب کرے آمین ثم آمین۔
    میں نے اردو جواب پر کئی سال پہلے رکنیت لی تھی ، اب تو یہ بھی بھول گئی ہوں کہ رکنیت کس نام سے لی تھی اور پاسورڈ کیا تھا؟؟؟
    ذہن کی تختی بالکل صاف ہوچکی ہے۔۔۔۔:oops::(
     
    محمد اجمل خان، جوگی اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    شائد میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔اردو جواب پر رجسٹریشن کروانی چاہی تو جواب آیا کہ آپکا ای میل ایڈریس پہلے ہی ہمارے پاس رجسٹرڈ ہے۔
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ کا اکاؤنٹ تو موجود ہے ، اگر آپ کو سائن ان کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو بتائیں میں اس کا سد باب کرتا ہوں۔
     
    جوگی اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہو سکے تو مجھے ذاتی پیغام میں اپنا ای میل ایڈرس بھیجیں میں چیک کرتا ہوں کہ آپ کی پروفائل پہلے سے وہاں موجود ہے یا کیا کہانی ہے۔
     
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @زبیر مجھے اکاؤنٹ نیم تو یاد آگیا ہے لیکن پاسورڈ بھول چکی ہوں۔ اب آپ ہی ریکوری کرسکتے ہیں۔
     
  7. انعم سہیل

    انعم سہیل یونہی ہمسفر

    میں ماہر نفسیات کے طور پر کام کرسکتی ہوں۔ شکریہ
     
    محمد اجمل خان, جوگی, بینا اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ کا اکاؤنٹ ری کوور ہو چکا ہے۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @انعم سہیل آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے اردوجواب پر ماہر نفسیات کے طور پر لوگوں کی مدد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ میں آپ کو اردوجواب کےزمرے"خاندان اورتعلقات " میں ماہر کا درجہ دے رہا ہوں۔ اگر اس زمرے کا نام بدلنا ہے یا اس کے اندر کوئی ذیلی زمرہ بنانا ہے تو آپ کی رائے کو فوقیت حاصل ہو گی ۔
    میں یہاں درج بالا چند باتیں دہرانا چاہوں گا۔

    آپ کو ان میں سے کوئی بات مشکل لگ رہی ہے تو بتائیں؟
    میں اور ہمارے ایڈیٹر آپ کے مدد کے لئے موجود ہوں گے۔ ایڈیٹر کی ذمہ داری میں ماہر کی معاونت بھی شامل ہے۔
     
    جوگی اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. انعم سہیل

    انعم سہیل یونہی ہمسفر

    جی، میں نے پڑھ لیا۔ شکریہ
     
    جوگی، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ اب اردوجواب کی منصوبہ بندی کے لئے مختص فورم کا دورہ کر سکتی ہیں۔ یہ فورم صرف اردوجواب ٹیم کو نظر آئے گا ۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    الحمدللہ۔
    اس میں آپکی کاوش کا حصہ زیادہ ہے @زبیر ۔
    بہت شکریہ۔
     
  13. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    میں اردو جواب پر تعلیم و تربیت کے شعبہ میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔۔۔۔ گو کہ چھوٹا منہ اور بڑی بات کے مصداق ۔۔۔۔ اس شعبے کے لئے اہل تو ہرگز نہیں۔۔۔ لیکن ایک ادنی سی طالبہ کی حیثیت سے یہ فرائض ادا کرکے خوشی محسوس کروں گی۔ امید ہے کہ مجھے سب اراکین سے بہت کچھ سیکھنے کے مواقع ملیں گے ان شاءاللہ۔
     
    Last edited: ‏اپریل 14, 2017
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @بینا جی آپ کا شکریہ اور آپ اردوجواب کے زمرے"تعلیم و تربیت " کی بہترین ماہر ہوں گی کیوں کہ ایک ماں سے زیادہ کون جانتا ہے کہ تربیت کیسے ہوتی ہے اورماں ہی بچے کے لئے پہلی درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اللہ آپ کے اس یقین کی لاج رکھے @زبیر ۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @عمراعظم بھائی آپ نے اردو جواب پر رکنیت لے لی؟؟
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @زبیر انعم نے غمزدہ شاعری کے حوالے سے اردو جواب پر بڑا دلچسپ سوال کیا ہے، اس کا جواب اگر @سیدعلی رضوی سے لیا جائے تو ان کا کیا جواب ہوگا؟؟؟
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    سیدعلی رضوی اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    سوال کا لنک بھی مل جاتا تو آسانی ہو جاتی
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    در عطا پہ ہوں اک آخری سوال مگر
    اسی سوال کا خود آخری جواب بھی ہوں

    پر جناب میں نہیں ہوں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں