1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

آگ میں آگ لگائی گئی ہے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مارچ 5, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    غزل
    -------------------------

    آگ میں آگ لگائی گئی ہے
    کھینچ کے دوری جو لائی گئی ہے

    جس نے ہذیان میں رکھا ہےدھیان
    وہ بلا پھر سے بلائی گئی ہے

    بد گماں ہوں مرے خوابوں کی مجھے
    کرب تعبیر بتائی گئی ہے

    شمع امیدبجھانے کے لیے
    کمرے میں آگ لگائی گئی ہے

    آگ میں جھونکنی ہے نعمت ِزیست
    یہی اک راہ دکھائی گئی ہے

    نذر آتش کیے تھے پہلے خط
    پھر وہ تصویر جلائی گئی ہے

    پہلے تخلیق ہو چکی تھی موت
    پھر یہ امید بنائی گئی ہے

    -------------------------
    ابو لویز علی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں