1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

آنکھ کو انتظار کی دھن ہے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏مئی 11, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    آنکھ کو انتظار کی دھن ہے
    قلب میں وصل یار کی دھن ہے

    بے خطر چل پڑا ہوں تیری سمت
    جسم کو تخت دار کی دھن ہے

    خواب تیرے سجا رہا ہے من
    پھول کے سنگ خار کی دھن ہے

    جس سے پھرتشنگی کا دم ٹوٹے
    پھر اسی اختیار کی دھن ہے

    ہو تخیل میں بحث تم سے اب
    قلب کو پھر فشار کی دھن ہے

    مجھ کو پاس ِ ادب ترا رکھنا ہے
    میرے شانوں کو بار کی دھن ہے

    تجھ کو لاتا ہوں میں تخیل میں
    زلف کو انتشار کی دھن ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں