1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

آزادی کے متعلق اشعار

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از علی مجتبیٰ, ‏اگست 6, 2017۔

  1. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    اسلام علیکم
    جی اگست کا مہینہ شروع ہوگیا ہے
    چودہ اگست قریب ہے
    اس لیے اس لڑی میں آزادی کے متعلق یا حب الوطنی کے متعلق اشعار شیئر کیے جائیں
     
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    روکنا ہے سب جرائم کو مٹانا ہے اس سے برائی کا نشان
    یوں کرے ترقی کہ رہے نہ خشک سالی کا ذرہ بھی امکان

    بنا کر امن کا گہوارہ رہنا ہے اس میں امن و سکون سے
    ہو فخر کہ ہم ہیں اسکے شہری ایسی اچھی ہو اسکی پہچان

    کرنی ہے سب کو محنت یہ سوچ کر کامیابی بنے ہمارا مقدر
    حاصل کرنی ہے بس ہم کو فتح چاہے کوئی بھی ہو میدان

    مٹانا ہے خود سے سندھی بلوچی پنجابی پٹھان کے فرق کو
    بھُلا کر نفرتیں محبتیں بانٹیں ہر طرف سب کا ہو یہ ارمان

    کرنا ہے خود سے عزم کہ رہے پرچمِ حلالی ہمیشہ بلند و بالا
    کیونکہ میں ہوں پاکستان سے اور مجھ سے ہے میرا پاکستان
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست
    بہت ہی اچھی نظم ہے
    لیکن اس نظم کے شاعر کا کیا نام ہے
    وہ بھی لکھیں
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    شاعر کا نام تلاش بسیارکے باوجود معلوم نہ ہو سکا۔
     
  5. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    اس نظم کے شاعر کا نام جہانگیر ظفر ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں